سندھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ،سید قائم علی شاہ،جس بڑے ریلے کی توقع تھی ماہرین کے مطا بق اب وہ نہیں آرہا پھر بھی حکومت کے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 18 ستمبر 2014 07:47

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں جس بڑے سیلابی ریلے کی توقع کی جارہی تھی ماہرین کے مظا بق اب وہ سیلابی ریلا نہیں آرہا پھر بھی سندھ حکومت کی جانب سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی کے معر وف درگاہ صدر دین بادشاہ کے مزار پر حاضری کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے مزید کہا انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تمام بندو ں کے پشتے مضبوط ہیں ،سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میرا سکھر اور خیرپور کا یہ تیسرا دورہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کچے کے علاقوں میں رہنے والوں کو سیلاب سے بچانا ہے کچے کے مکینوں کا معلوم ہوتا ہے کہ کب دریا میں سیلاب آنے سے نقصان ہوگا اس لیے کچے کے مکین نہیں نکلے ہیں اس باجود کمشنرز اور ڈس آسٹر منجمنٹ اتھارٹی کو تمام تر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں

بندوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ چار پانچ ماہ سے بندوں پر کام ہورہا ہے گڈو سے سمندر تک 1380 میل بند وں کا فاصلہ ہے جس کے پشتوں کی مضبوطی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی سید ناصر حسین شاہ ،رکن صوبائی اسمبلی اویس قادر شاہ اور سید جاوید علی شاہ جیلانی بھی موجود تھے قبل ازیں انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور ملک کی ترقی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی ۔