شامی فورسز کے فضائی حملوں میں 50 افراد ہلاک

جمعرات 18 ستمبر 2014 08:02

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء)شامی فورسز کے فضائی حملوں میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں باغی رہنما بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق شام کے وسطی صوبہ حمص میں دو دنوں کے دوران کی جانے والی اس بمباری میں خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوئے۔ مختلف باغی گروپوں کے ایک درجن کے قریب کمانڈرز کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس کے مطابق تلبسہ میں منگل اور بدھ کے روز کی جانے والی اس بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :