وزیر اعظم کا ٹرالی ٹرین میں بیٹھ کر سکھر بیراج کے تمام گیسٹس سے دریائے سندھ کی سیلابی طغیانی کا معائنہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کے روز سکھر بیراج پہنچ کر وہاں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور سکھر بیراج کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکھر بیراج کے 64 دروازوں کے اوپر سے بچھی ہوئی پٹریوں پر ٹرالی ٹرین میں بیٹھ کر سکھر بیراج کے تمام گیسٹس سے دریائے سندھ کی سیلابی طغیانی کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہیں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور سیکریٹری آبپاشی بابر آفندی نے سکھر بیراج کے اسٹرکچر، تعمیر اورسیلابی صورتحال کے بار ے میں آگاہی دی۔

(جاری ہے)

دوران معائنہ وزیر اعظم نے بعض سوالات کے زریعہ دریائے سندھ پر واقع ایشیاء کے بڑے نہری نظام( سکھر بیراج ) کی 1932ء میں تعمیر کے موقع گنجائش کی صلاحیت اور اس وقت سلنٹنگ سمیت دیگر عوامل کے باعث گنجائش میں کمی کی بابت آگاہی حاصل کی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ 1978ء اور 2010ء کے سیلاب کے موقعوں پر سکھر بیراج سے11 لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزر چکا ہے۔ موجودہ سیلابی صورتحال میں سکھر بیراج کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ ٹرین ٹرالی میں وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، مسلم لیگی رہنماء سلیم ضیاء، نہال ہاشمی اور ماروی میمن سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :