فرانس نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے شروع کر دئیے، طیاروں نے شمالی مشرقی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے نقل و حمل کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:39

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء)فرانس نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے شروع کر دئیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق فرانس کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رفائیل طرز کے طیاروں نے شمالی مشرقی عراق میں اس دہشت گرد تنظیم کے نقل و حمل کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے ابھی گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ وہ آئی ایس کے خلاف امریکی کارروائیوں میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اولانڈ کے بقول فرانسیسی کارروائیاں صرف عراق تک ہی محدود رہیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ زمینی دستے عراق نہیں بھیجے جائیں گے۔ فرانس نے 2003ء میں امریکا کی سربراہی میں ہونے والی عراقی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :