ایشین گیمز:قومی ایتھلیٹس آج ہفتے کے روز پانچ کھیلوں میں نظر آئیں گے،ہاکی ایونٹ کے دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا،ٹینس مینز ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ قطر،ویمنزمیں قومی ٹیم ہانگ کانگ کا سامنا کرے گی،اسکواش کی مینزسنگلزکیٹگری میں پاکستان کے فرحان محبوب کا اردن کے محمد خلیل سے مقابلہ جبکہ مقدس اشرف اورماریہ طوربھی کورٹ میں اتریں گی، ابتدائی روزاٹھارہ گولڈ میڈلزکا فیصلہ ہوگا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:15

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء) ایشین گیمزمیں آج ہفتے کے روزقومی ایتھلیٹس پانچ کھیلوں کے مقابلوں میں ایکشن میں نظرآئیں گے، ہاکی ایونٹ کے دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ ابتدائی روزاٹھارہ گولڈ میڈلزکا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دوہزار دس میں کے گوانگزو ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ہاکی ٹیم اپنے پہلے گروپ میچ میں دوپہر ایک بجے سری لنکا سے ٹکرائے گی۔

(جاری ہے)

گروپ بی میں گرین شرٹس اور سری لنکا کے علاوہ بھارت اور عمان میں شامل ہیں۔ٹینس مینز ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ قطر سے ہوگا جبکہ ویمنزایونٹ میں قومی ٹیم ہانگ کانگ کا سامنا کرے گی۔اسکواش کی مینزسنگلزکیٹگری میں پاکستان کے فرحان محبوب کا اردن کے محمد خلیل سے جوڑ پڑے گا جبکہ مقدس اشرف اورماریہ طوربھی کورٹ میں اتریں گی۔پاکستانی ایتھلیٹس شوٹنگ اورروئنگ کے کوالیفائنگ راؤنڈز میں بھی جلوہ گرہوں گے۔ مقابلوں کے پہلے روز ایتھلیٹس اٹھارہ گولڈ میڈلزکے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔