القاعدہ رہنما کا حالیہ بیان بھارتی مسلمانوں پر سوال اٹھانے کا جواز نہیں بن سکتا ، نریندر مودی، بھارتی مسلمان اپنے وطن کیلئے جئیں گے اور مرینگے ، انٹرویو

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے مسلمانوں کے جذبہ حب الوطنی پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاسکتا ، وہ وطن کے لئے جئیں گے اور مریں گے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی مسلمان صرف بھارت کے لیے جئیں گے اور بھارت کیلئے ہی مریں گے جبکہ وہ کبھی بھی اپنے ملک کیخلاف نہیں سوچیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ القاعدہ کہ ایمن الظواہری نے حالیہ بیان دیکر بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ سمجھنا ہے کہ بھارتی مسلمان القاعدہ رہنما کے بیان سے ان کی انگلیوں کے اشاروں پر ناچنا شروع کردینگے تو وہ بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری مسلم کمیونٹی کبھی بھی اپنے ملک کا برا نہیں چاہے گی انہوں نے کہا کہ القاعدہ رہنما کے حالیہ بیان پر ہم اپنی مسلم کمیونٹی پر کبھی بھی سوال نہیں اٹھائینگے ۔

متعلقہ عنوان :