چینی صدر کی بھارتی ہم منصب پرناب مکھرجی سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو،چینی لیڈر کے دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے طے پانے کا امکان

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء) نئی دہلی میں چینی صدر نے اپنے بھارتی ہم منصب پرناب مکھرجی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں لیڈروں نے چین اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دونوں صدور نے چین اور بھارت کے درمیان تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ چینی صدر کے اس دورے میں بھارت کے ساتھ اربوں ڈالرز کے تجارتی معاہدے طے پانے کا امکان ہے ، جبکہ چین بھارت کے ساتھ اپنے سرحدی تنازعات حل کرنے کے لئے بھی بات چیت کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :