دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا،سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ تینوں طرز کی ٹیموں کے لیے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی جانچ کر ناموں کو حتمی شکل دے گی ، شہریار خان

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان جلد کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے پہلے کھلاڑیوں کی کارکردگی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں جانچنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہی اب ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان ہو گا۔

زرائع کے مطابق آئندہ تیئس ستمبر تک کھلاڑیوں کے حتمی نام سامنے آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق عمر گل تینوں طرز کی کرکٹ میں شامل نہیں ہو گے اور ہیڈ کوچ وقار یونس چیمپئنز لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اعزاز چیمہ کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں لینا چاہتے ہیں۔ اوپننگ میں ون ڈے سکواڈ سے شرجیل خان کی سرفراز احمد جب کہ ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ ون ڈے کے لیئے اسپن باولنگ کے شعبے میں ذوالفقار بابر حتمی ہیں جب کہ ٹیسٹ میں رضا حسن اور یاسر شاہ کے درمیان ٹائی ہے۔ سنیئر بلے باز یونس خان کی جگہ اسد شفیق کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔