عوامی تحریک کے دھرنے سے مشکوک خاتون گرفتار ،شرکاء سے ہاتھا پائی،خاتون کو حرکتیں مشکوک ہونے پر روکا گیا ، پوچھ گچھ پر شرکا سے تلخ کلامی ، فرار ہونے کی کوشش

پیر 13 اکتوبر 2014 08:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے مشکوک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون کو مشکوک حرکات کرنے اور انتظامیہ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر حراست میں لیا گیا ، اس موقع پر خاتون کی انتظامیہ اور دیگر اراکین سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی لیکن انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو بلا کر خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

خاتون کو مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔