سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین کیخلاف نااہلی کے ریفرنس مسترد کردئیے

پیر 13 اکتوبر 2014 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین کیخلاف نااہلی کے ریفرنس مسترد کردئیے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین ناصر خٹک‘ مسرت زیب اور گلزار خان کیخلاف نااہلی کے ریفرنس بھجوائے گئے تھے جس پر سپیکر نے رولنگ دے کر معاملہ نمٹادیا ہے۔