سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور عمران خان کے درمیان رواں ہفتے قانونی جنگ چھڑ نے کا امکان ،معاملہ سیشن کورٹ میں شروع ہوگا ، سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے عمران خان کیخلاف تمام تیاریاں مکمل کرلیں

پیر 13 اکتوبر 2014 08:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان رواں ہفتے قانونی جنگ کا آغاز ہونے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیشن کورٹ میں معاملہ شروع ہوگا اور سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے عمران خان کیخلاف تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور وہ عمران خان کیخلاف عزت ہتک دعوے میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے ، نجم سیٹھی ، خورشید شاہ سمیت دیگر قانونی نوٹسز کی کاپیاں بھی عدالت میں جمع کروائیں گے ۔