کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی ،کئی مکان جل کرخاکستر

پیر 13 اکتوبر 2014 08:23

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی جنگلات میں آگ بھڑکنے سے کئی مکان جل کرخاک ہو گئے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر قابو پانے کے لئے ،امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ہیلی کاپٹروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے امدادی کاروائی میں بڑی تعداد میں فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کی پلیسر کاونٹی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث نزدیکی آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ایپل گیٹ فائر کے نام سے لگنے والی اس آگ کے باعث مشرقی سمت کی مرکزی شاہراہ بند کردی گئی ہے۔آگ لگنے کے باعث نزدیکی آبادی کو بھی خطرات لاحق ہیں اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :