طوفان ” ہد ہد“ آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا، 6 افراد ہلاک

پیر 13 اکتوبر 2014 08:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) خلیج بنگال سے اٹھنے والا سمندری طوفان'' ہدہد ''بھارت کے شمالی مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے۔ 5لاکھ افراد محفوظ مقامات کی جانب نقل مقانی کر چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سمندری طوفان '' ہد ہد'' آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔ تیز ہوا اور بارش کے باعث مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔

درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ بجلی فراہمی بھی معطل اور ذرائع آمدورفت شدید متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

205کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوا کیساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سمندر میں طغیانی کے باعث کئی فٹ بلند لہریں ساحل سے ٹکرا رہی ہیں۔ ساحلی شہر ویزاگ میں طوفان سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست اڑیسہ سمیت مشرقی ساحلی علاقوں سے 5 لاکھ سے زائد لوگوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں بھارتی بحریہ اور ائیرفورس بھی حصہ لے رہی ہے۔ ریاست اڑیسہ اور آندھراپردیش میں سینکڑوں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کو تباہ کن قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگلے پانچ سے چھ گھنٹے بہت اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :