پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی وضع کرلی، آصف زرداری کے دورہ پشاور کے بعد نواز شریف بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کے پی کے میں جلسے کرینگے ،دونوں سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کا فیصلہ

پیر 13 اکتوبر 2014 08:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو ” ٹف ٹائم “ دینے کی حکمت عملی وضع کرلی ، سابق صدر آصف علی زرداری کے پشاور میں دورے کے بعد نواز شریف بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت پر کے پی کے میں جلسوں کا آغاز کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دونوں سیاسی جماعتیں اس معاملے میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گی اور کے پی کے میں تحریک انصاف کے صوبے میں حکومتی اقدامات کو عوام الناس کے سامنے لائے جائینگے اور انہیں سیاسی طور پر مزید تنہا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔