شاہ محمود قریشی نے سانحہ ملتان پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر اعجاز جنجوعہ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیش ہونے سے روک دیا

پیر 13 اکتوبر 2014 08:16

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے سانحہ ملتان پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر اعجاز جنجوعہ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیش ہونے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی کی بنائی جانے والی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے لہٰذا ہم پیش نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کے جلسے کے ختم ہونے کے موقع پر قاسم باغ سٹیڈیم کے صرف دو گیٹ کھلے تھے جبکہ باقی گیٹوں کے سامنے دیواریں چنی ہوئی تھیں۔ جلسے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر تھی۔