بھارت میں کھیل کی دنیا میں پہلے کرکٹ کی آئی پی ایل، اس کے بعد ہاکی انڈیا لیگ، انڈین بیڈمنٹن لیگ، ورلڈ کبڈی لیگ اور اب بھارت میں فٹبال کے فروغ کے لیے انڈین سوپر لیگ شروع، لیگ میں دنیا بھر کے سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی فٹبالر بھی اپنے جوہروں کا مظاہرہ کر سکیں گے،لیگ کا باقاعدہ افتتاح کولکتہ کے ویویکانند سپورٹس کمپلکس میں ہو ا، ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مہمان خصوصی تھے ،لیگ میں سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی کھلاڑی بھی اپنا جوہر دکھائینگے ، بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن، کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سچن تندولکر اور معروف تاجر مکیش امبانی کی تقریب میں شرکت

پیر 13 اکتوبر 2014 07:55

کولکتہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء )بھارت میں کھیل کی دنیا میں پہلے کرکٹ کی آئی پی ایل، اس کے بعد ہاکی انڈیا لیگ، انڈین بیڈمنٹن لیگ، ورلڈ کبڈی لیگ اور اب بھارت میں فٹبال کے فروغ کے لیے انڈین سوپر لیگ شروع ہو رہی ہے۔چار سال پہلے انڈین فٹبال ایسوسی ایشن، معروف بھارتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز اور امریکہ کے انٹرنیشنل مینجمنٹ گروپ کے درمیان 15 سال کے لیے 700 کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا تھا اور اسی کے ساتھ انڈین سپر لیگ کا خاکہ تیار ہوا تھا۔

اس لیگ میں دنیا بھر کے سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی فٹبالر بھی اپنے جوہروں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔لیگ کا باقاعدہ افتتاح کولکتہ کے ویویکانند سپورٹس کمپلکس میں ہو رہا ہے جس میں ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مہمان خصوصی ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی کھلاڑی بھی اپنا جوہر دکھاؤں گا بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن، کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سچن تندولکر اور معروف تاجر مکیش امبانی اس تقریب میس شرکت کریں گے۔

لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس کی مجموعی انعامی رقم 35 کروڑ روپے ہوگی۔ فاتح ٹیم کو 15 کروڑ اور باقی رقم رنرز اپ اور دیگر ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی۔اس لیگ میں 94 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ہر ٹیم میں تقریباً 14 بھارتی کھلاڑی ہوں گے۔تمام ٹیموں میں ایک ’مارکی‘ یعنی پرکشش کھلاڑی ہوگا۔اس لیگ میں شامل ٹیم کے مالکان میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے علاوہ وراٹ کوہلی، سچن تندولکر اور سورو گنگولی شامل ہیں۔

ان کے ساتھ بالی ووڈ سٹار ابھیشیک بچن، رتی روشن، جان ابراہم، رنبیر کپور بھی مالک یا شریک مالک کے طور پر اس لیگ سے وابستہ ہیں۔ہر ٹیم میں ایک مارکی کھلاڑی ہوگا جو اس ٹیم کا چہرہ ہوگاانڈین سوپر لیگ میں ایٹلیٹیو ڈی کولکتہ، چین ایف سی، دلّی ڈاناموز، ایف سی گوا، کیرل بلاسٹرز، ممبئی سٹی ایف سی، نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور ایف سی پونے شامل ہیں۔