امریکہ کا غزہ کی تعمیر نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان ، ضرورت اس بات کی ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کی فوری مدد کی جائے، کیری

پیر 13 اکتوبر 2014 08:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء ) امریکہ نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی نئی مالی مدد کا اعلان کیا ہے جبکہفلسطینی حکام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسے حالیہ جنگ سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے چار ارب ڈالر درکار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کو قاہرہ کانفرنس کے موقع پر کہا کہ جوں جوں موسم سرما قریب آ رہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی فوری مدد کی جائے۔

’عزہ کے لوگوں کو ہماری فوری مدد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کل نہیں، اگلے ہفتے نہیں، بلکہ غزہ کو یہ مدد ابھی چاہیے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دیرپا امن کے عہد کے علاوہ مسئلے کے باقی تمام حل ’بینڈ ایڈ فِکس‘ یا عارضی ہوں گے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں ہونے والی قاہرہ کانفرس میں جان کیری کے علاوہ اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے عالمی امدادی برادری سے اپیل کی ہے کہ حالیہ جنگ سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے چار ارب ڈالر درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :