کراچی‘پولیس ورینجرز کی کارروائیاں،گینگ وار کے 5 مبینہ ملزمان ہلاک ‘متعدد مشتبہ افراد گرفتا ر ،اسلحہ بر آ مد، ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق با با لاڈلہ گروپ سے ہے، پولیس حکا م

پیر 13 اکتوبر 2014 08:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء)کراچی کے علاقوں ، ملیر بھون شاہ مزار،منگھو پیر،سلطان آباد، اور لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملیر کے علاقے بھون شاہ مزار کے قریب رینجرز اور پولیس نے چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے 4 ملزمان مارے گئے۔

پولیس ذرائع کا دعوی ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق با با لاڈلہ گروپ سے ہے۔ ان میں سے ایک ملزم کی شناخت ڈاکٹرشعیب کے نام سے ہو ئی ہے جو گینگ وار کا مقامی کمانڈر بتایا جاتا ہے۔دیگر 3 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ملزموں کے قبضے سے 3 دستی بم اور تین پستول بھی برآمد ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں بھی قانون نافذ کر نے والے اہل کاروں اورگینگ وار ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم سلمان ہلاک ہو گیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق مرنے والے ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھاجو ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور رینجرز کی موبائل پرحملے میں بھی ملوث تھا۔ ادھر منگھو پیر سلطان آباد میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :