سیرالیون میں کیوبن ڈاکٹر ایبولا کا شکار ہو گیا

جمعرات 20 نومبر 2014 07:48

فری ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء)سیرالیون میں ایبولا وائرس سے نبردآزما ایک کیوبن ڈاکٹر وائرس کا شکار ہوگیا ہے اور اسے فوری طور پر علاج کیلئے جنیوا بھیجا جارہا ہے،یہ بات کیوبن مشن کے سربراہ نے بدھ کے روز کہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جارج ڈلگیڈو بوٹیلو نے اے ایف پی کو بتایا کہ43سالہ ڈاکٹر فیلز بائز ساریہ اچھی حالت میں ہیں اور اس وقت سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن کے نزدیک ریڈکراس کے ایک مرکز میں موجود ہیں۔