ترکی ،کوئلے کی کان میں پھنسے 10کان کنوں کی لاشیں برآمد، آٹھ تاحال لاپتہ کان کنوں کی تلاش جاری

جمعرات 20 نومبر 2014 07:48

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء)ترک امدادی کارکنوں نے گزشتہ ماہ سیلاب کے ایک واقعہ کے دوران پھنسنے والے دس کان کنوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں جبکہ آٹھ تاحال لاپتہ کان کنوں کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں،یہ بات بدھ کو رپورٹس میں کہی گئی۔جنوبی ترکی کے کرامان خطے میں ارمینک کوئلے کی کان میں حادثے کے بعدمجموعی طور پر 18کان کن پھنس گئے تھے،جس کی وجہ سے ملک کے خستہ حال کان کنی کے حفاظتی ریکارڈ سے متعلق نئے خدشات نے جنم لیا تھا۔

پھنسے ہوئے کسی بھی کان کن کو زندہ نہیں بچایا جاسکا تھا اور امدادی کارکنوں نے چھ نومبر کو ابتدائی دو لاشیں نکالی تھیں۔سرکاری اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دو روز کے دوران آٹھ مزید لاشیں برآمد کی گئیں اور دس باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران برآمد ہونے والی آٹھ لاشوں کی ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے شناخت کی جاچکی ہے،حکام حادثے سے تعلق میں پہلے ہی آٹھ افراد کوحراست میں لے چکے ہیں،جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پانی کی وجہ سے پیش آیا،جو کہ قریبی کان سے نکل آیا تھا۔

حکومت مئی میں ملک کے بدترین کان کنی کے حادثہ سوما قدرتی آفت ،جس میں 301کان کن ہلاک ہوگئے تھے،سے نمٹنے پر زبردست تنقید کے بعد یہ دکھانے کیلئے کوشاں رہی ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں میں سرفہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :