حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، عمران خان روتے رہیں گے ، پرویز رشید ، 30نومبر کو پاکستان پر دوسرا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے،پہلے حملے کی طرح ناکام بنا دینگے، لندن پلان نواز شریف اور آصف علی زرداری نے نہیں طاہر القادری اور عمران خان نے بنایا ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا بیان

جمعرات 20 نومبر 2014 08:18

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، عمران خان روتے رہیں گے ، 30نومبر کو پاکستان پر دوسرا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو تاریک بنا کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں لندن پلان نواز شریف اور آصف علی زرداری نے نہیں طاہر القادری اور عمران خان نے بنایا انہوں نے کہا کہ تیس نومبر کا حملہ بھی پہلے حملے کی طرح ناکام بنا دینگے ۔