الیکشن ٹربیونل نے پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی پروین جونیجو کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ، (ن) لیگ کے لیاقت جتوئی کامیاب قرار

جمعرات 20 نومبر 2014 07:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء) الیکشن ٹربیونل نے پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی پروین جونیجو کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے (ن) لیگ کے لیاقت جتوئی کو کامیاب قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ کے حلقہ پی ایس 76 دادو سے کامیاب ہونے والی پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی پروین جونیجو کی کامیابی کو (ن) لیگ کے لیاقت جتوئی نے چیلنج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دی تھی جس میں انہوں نے ان کی کامیابی پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔

بدھ کو الیکشن ٹربیونل نے پروین جونیجو کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے لیاقت جتوئی کو کامیاب قرار دے دیا۔ پروین جونیجو صوبائی حلقے پی ایس 176 سے 568935 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی تھیں جبکہ (ن) لیگ کے لیاقت جتوئی نے 224330 ووٹ حاصل کئے تھے۔