تیس نومبرکو پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کا سیکورٹی پلان تبدیل کردیاگیا

جمعرات 20 نومبر 2014 07:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء) 30 نومبر تحریک انصا ف کے جلسے سے متعلق اسلام آباد کا سیکورٹی پلان تبدیل کر دیا گیا، فوج کو پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی فوج کے بجائے رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز کریں گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپور ٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ 30 نومبرکو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا، اس حوالے سے اسلام آباد کا سیکورٹی پلان تبدیل کر دیا گیا ہے، فوج کو پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے ہٹا لیا گیا، دونوں مقامات کی سیکیورٹی رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز کریں گی، کسی بھی صورتحال کے پیش نظر فوج الرٹ رہے گی، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں ایف سی اور رینجرز کو تعینات کیا جائے گا۔

پولیس کی نفری کو بھی ڈپلومیٹک انکلیو، اسلام آباد سیکرٹریٹ ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ ہاوس پر تعینات کی جائے۔