القاعدہ کیخلاف مہم سی آئی اے کا تیارکردہ کھلونا نیلامی کیلئے پیش

جمعرات 20 نومبر 2014 07:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء)القاعدہ کے خلاف مہم کیلیے سی آئی اے کا تیارکردہ کھلونا نیلامی کیلیے پیش کیا جارہاہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں ہدف پانے کیلیے کس حد تک جاتی ہیں یہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

اس کی ایک مثال سی آئی اے کا ڈیزائن کیا ہوا یہ گڈا ہے۔ بظاہر یہ عام کھلونوں جیسا نظر آتا ہے تاہم جب اسے حرارت دی جائے تو اس کا رنگ بدل جاتا ہے اور یہ خوفناک شکل اختیار کرلیتا ہے۔ بچوں کو القاعدہ سے دور رکھنے کیلیے تیار کیا گیا یہ کھلونا مارکیٹ میں نہ آیا اور اب نیلام کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :