سپریم کورٹ نے 12اکتوبر 1999ء کے فوجی اقدام کیخلاف دائر درخواست غیر موثر قرار دے دی

جمعرات 20 نومبر 2014 07:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء ) سپریم کورٹ نے 12اکتوبر 1999ء کو نواز شریف کی حکومت کیخلاف فوجی اقدام کر نے کیخلاف دائر درخواست غیر موثر قرار دے دی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی اس دوران عدالت نے پاکستانی لائرز فور م کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے نواز شریف حکومت کیخلاف فوجی اقدام کرنے پر دائر درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ۔ درخواست 2000ء میں دائر کی گئی تھی اور 14سال بعد اس کیس کی سماعت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :