ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال ریلوے اسٹیشن کے مقام پر نامعلوم تخریب کاروں نے ٹرین کی پیٹری کو اکھاڑ دیا ، راو لپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس حادثہ کا شکار ہوگئی ،بیس فٹ پیڑی کا حصہ ٹرین کی چھ نمبر بوگی میں گھس گیا ، سیٹ میں بیٹھا ایک شخص اورکم سن بچہ شدید زخمی ہو گئے، تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں داخل کردیا گیا

جمعرات 20 نومبر 2014 07:42

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال ریلوے اسٹیشن کے مقام پر نامعلوم تخریب کاروں نے ٹرین کی پیٹری کو اکھاڑ دیا جس کے نتیجے میں روالپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس حادثہ کا شکار ہوگئی بیس فٹ پیڑی کا حصہ ٹرین کی چھ نمبر بوگی میں گھس گیا جس کے نتیجے میں سیٹ میں بیٹھا ایک شخص محسن علی اورکم سن بچہ محمد عمیرشدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں داخل کردیا گیا ہے جس سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیاعورتوں بچوں کی چیخ وپکار جبکہ ٹرین معجزانہ طور پر الٹنے سے بچ گئی جس کی وجہ سے سند ھ بلوچستان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے پانچ گھنٹوں کے بعد متاثرہ ٹرین کوکوئٹہ روانہ کردیا گیا ریلوے پولیس کے مطابق حادثہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے جس میں بیس فٹ پیٹری اکھڑ گئی ہے خدشہ ہے کہ تخریب کاروں نے رات کی تاریکی میں ٹرین کی پیڑی کے نٹ بلٹ کھول دیئے گئے تھے ۔