افغانستان‘ امریکی ڈرون حملے میں چار شہری ہلاک

جمعرات 20 نومبر 2014 07:43

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار شہری ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ کنہڑ میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس کا نشانہ چار عام شہری بنے۔

(جاری ہے)

واضح رہے افغانستان میں امرکی ڈرون حملوں میں اب تک بے شمار شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ سابق افغان حکومت اس حوالے سے کئی بار امریکہ سے احتجاج بھی کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :