مسجد نبوی کے زائرین کو جوتے سنبھالنے کیلئے پلاسٹک بیگ مہیا کرنے کا سلسلہ شروع

اتوار 30 نومبر 2014 09:35

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء)حرمین شر یفین کی انتظامیہ نے مسجد نبوی میں صفائی مزید بہتر بنانے کیلئے زائرین کو جوتے سنبھالنے کیلئے پلاسٹک بیگ فراہم کرنے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے گزشتہ روز مسجد نبوی کے باب ملک السعود کے ذریعے مسجد میں داخل ہونے والے نمازیوں کو پلاسٹک بیگ پیش کر کے اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا -یہ سہولت جلد ہی مسجد کے تما م دروازوں پر فراہم کر دی جائے گی -