ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ فائنل: پاکستان کے محمد سجاد سخت مقابلے کے بعد ہار گئے ، چین کے یان بینگ تاوٴ نے فائنل میں 7 کے مقابلے میں 8 فریمز سے کامیابی حاصل کی، فائنل مقابلہ بیسٹ آف 15 کی بنیاد پر کھیلا گیا ،محمد سجاد نے شروع میں عمدہ کھیل کا مظاہر کیا البتہ چینی کھلاڑی نے جلد ہی میچ کو 7-7 فریم کی بنیاد پر برابر کر دیا ، آخری فریم میں تھرڈ ریڈ بال پول نہ کرنے پر پاکستان کھلاڑی کو شکست دے دی، پاکستان کے محمد حنیف اور محمد آصف ورلڈ ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ ایک ایک بار جیت چکے ہیں

اتوار 30 نومبر 2014 09:23

بنگلور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء ) بھارت کے شہر بنگلور میں جاری عالمی ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد کو شکست ہو گئی چین کے یان بینگ تاوٴ نے فائنل میں 7 کے مقابلے میں 8 فریمز سے کامیابی حاصل کی واضح رہے کہ فائنل مقابلہ بیسٹ آف 15 کی بنیاد پر کھیلا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

محمد سجاد نے شروع میں عمدہ کھیل کا مظاہر کیا البتہ چینی کھلاڑی نے جلد ہی میچ کو 7-7 فریم کی بنیاد پر برابر کر دیا اور آخری فریم میں تھرڈ ریڈ بال پول نہ کرنے پر پاکستان کھلاڑی کو شکست دے دی۔

ورلڈ ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل صبح 10 بجے شروع ہوا تھا جو کہ ایک مختصر وقفے کے ساتھ دن بھر جاری رہا۔فائنل میں یان بنتاوٴ 7-8 فریم سے کامیابی پر عالمی ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔یاد رہے کہ پاکستان کے محمد حنیف اور محمد آصف ورلڈ ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ ایک ایک بار جیت چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :