چین،سنکیانگ میں دہشت گرد حملہ ،15افراد ہلاک ،14زخمی

اتوار 30 نومبر 2014 09:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء)چین کے مسلم اکثریتی سنکیانگ خطے میں ایک دہشتگرد حملے کے دوران 15افراد ہلاک اور14دیگر زخمی ہوگئے،یہ بات چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ہفتہ کے روز کہی۔چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں کے ایک گروپ نے شاشے کاؤنٹی میں گزشتہ روز عام شہریوں پر حملہ کیا جس میں چار افراد ہلاک اور14زخمی ہوگئے،تشدد کے دوران 11دہشتگردوں کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کردیاگیا۔

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژینہوا نے مقامی حکام کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔شاشے یا یوغیر زبان میں یارکنڈ ضلع جولائی میں اسلامی مقدس مہینے رمضان کے اختتام سے قبل تشدد کا مرکز رہا تھا۔سنکیانگ اکثر بدامنی کی زد میں رہتا ہے جو چین کی نسلی ہان اکثریت اور ترکک زبان بولنے والے مسلم یوغیرز کے درمیان سخت کشیدگی کی وجہ سے پھیلتی ہے۔

(جاری ہے)

حکام مسلسل خطے میں تشدد کی ذمہ داری یوغیر شدت پسندوں پر عائد کرتے ہیں۔شمال مغربی چینی خطے میں کچھ یوغیرز بیجنگ کی قیادت کے حوالے سے جارحانہ مؤقف رکھتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور سنکیانگ میں ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھے جاتے ہیں،جو کہ ملک میں کسی اور مقام کے مقابلے میں ہان چینیوں کے مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ماہرین اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کہتے ہیں کہ مذہب اور ثقافت کے حوالے سے بیجنگ کی جانب سے اختیار کردہ دباؤ پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کو ہوا ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :