کراچی سے بازیاب ہونے والی 20بچیوں کو باجوڑ میں انکے والدین کے حوالے کردیا گیا

اتوار 30 نومبر 2014 09:26

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء ) کراچی سے بازیاب ہونے والی 20بچیوں کو باجوڑ میں ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو کراچی سے پی آئی اے کے ذریعے پشاور ائرپورٹ لایا گیا جہاں سے گاڑیوں میں لے جا کر باجوڑ میں ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا بچیوں کو خیریت سے ان کے والدین تک پہنچایا اب یہ معاملہ حل ہوگیا بچیوں کے والدین نے بھی سندھ ، خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ پولیٹیکل ایجنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر بچیوں کو حفاظت میں لے کر ان کی تعلیم کی ذمہ داری بھی فاٹا سیکرٹریٹ نے اپنے ذمہ لے لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :