شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی پاکستانی باؤلرز مکمل طور پر بے بس ، کیوی نے آزادانہ طور پر گراؤنڈ کے چاروں طرف جارحانہ سڑوک کھیلے ، میکلم کی شاندار ڈبل سنچری18چھکے مار کر عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ، ولیمسن 192 کے انفرادی سکور پر آوٴٹ ہوئے ، تجربہ کار بیسٹمین راس ٹیلر نے 50 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر راحت علی نے چار، لیگ سپنر یاسر شاہ نے تین اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی، باؤلرز کی پٹائی دیکھ کر فیلڈرز بھی کیچ لینا بھول گئے ،شارجہ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 637 رنز بنا لیے ہیں،نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 286 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور اس کی ابھی دو وکٹیں باقی ہیں

اتوار 30 نومبر 2014 09:23

شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء ) شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی پاکستانی باؤلرز مکمل طور پر بے بس ، کیوی نے آزادانہ طور پر گراؤنڈ کے چاروں طرف جارحانہ سڑوک کھیلے ، میکلم کی شاندار ڈبل سنچری18چھکے مار کر عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ، ولیمسن 192 کے انفرادی سکور پر آوٴٹ ہو گئے۔ تجربہ کار بیسٹمین راس ٹیلر نے 50 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر راحت علی نے چار، لیگ سپنر یاسر شاہ نے تین اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی، باؤلرز کی پٹائی دیکھ کر فیلڈرز بھی کیچ لینا بھول گئے ،شارجہ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 637 رنز بنا لیے ہیں،نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 286 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور اس کی ابھی دو وکٹیں باقی ہیں،پاکستانی بولر سارے دن صرف نیوزی لینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرسکے۔

(جاری ہے)

تیسرے دن کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 51 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹام لیتھم 13 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیٹ آوٴٹ ہوئے، ان کے بعد کین ولیم سن کریز پر آئے اور کپتان برینڈن میک کولم کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 297 رنز کی بڑی شراکت قائم کی، میک کولم نے ایک روزہ میچ کا انداز اختیار کرتے ہوئے گراوٴنڈ کے چاروں جانب چھکے چوکوں کی بارش کردی اور وہ 21 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 202 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیل کر یاسر شاہ کی گیند پر آوٴٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کے تیسرے آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی روس ٹیلر تھے جو 50 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے، چوتھی وکٹ کین ولیم سن کی گری جو 192 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے جبکہ ڈینئل ویٹوری 15 اورکورے اینڈرسن 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر راحت علی نے چار، لیگ سپنر یاسر شاہ نے تین اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :