یورپ پہنچنے کی کوشش میں افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے 18تارکین وطن لاپتہ ،ہلاکت کا خدشہ

اتوار 30 نومبر 2014 09:37

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء)تارکین وطن کے عالمی ادارے نے گزشتہ روز بتایا کہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنیوالے افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے 18تارکین وطن رواں ہفتے لاپتہ ہو گئے ہیں اور باور کیا جاتا ہے کہ وہ ہلاک ہو گئے ہیں۔صرف امسال یورپ پہنچنے کی کوشش میں 3200سے زائد اس قسم کے تارکین وطن ہلاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پوپ فرانسس کو رواں ہفتے کے اوائل میں یہ اپیل کرنا پڑی تھی کہ بحیرہ روم کو بہت بڑے قبرستان میں تبدیل ہونے سے بچانے کے لئے کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

آئی او ایم نے ایک بیان میں کہاکہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے بذریعہ سمندر یورپ آنے والے تارکین وطن کو امداد فراہم کرنیوالی آئی او ایم کی ٹیم نے مزید 18تارکین وطن کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے اور باورکیا جاتا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔لاپتہ ہونے کی تازہ ترین اطلاع بحیرہ روم کے موسم سرما اور انتہائی خطرناک روٹوں کی پٹرولنگ کرنیوالے تجارتی اور فوجی جہازوں کی طرف سے بچائے جانیوالے ساتھی مسافروں نے دی ہے۔گزشتہ چند روز میں 5ہزار100سے زائد تارکین وطن بذریعہ سمندر اٹلی پہنچے ہیں ، آئی او ایم کے مطابق انہیں جہازوں نے خلیج سیسلی میں بچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :