بھکر،پی پی ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار انعام اللہ کو برتری حاصل

اتوار 30 نومبر 2014 09:31

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء ) مسلم لیگ نون کے نجیب اللہ خان نیازی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 148 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میںآ زاد امیدوار انعام اللہ کو برتری حاصل ہے، آزاد امیدوار انعام اللہ نیازی 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مخالف امیدوار احمد نواز نوانی سے 6196 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے نذر عباس 9332 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ برتری حاصل کرنے والے امیدوار انعام اللہ نیازی کے ڈیرے پر راے بھرجشن کا سماں ، کارکن مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :