خدا خیر کرے … … جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آج ملک گیر احتجاج کااعلان، شاہراہیں جام کرنے کا فیصلہ، اثر پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسہ پر پڑنے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کے آمنا سامنا ہونے کا بھی قوی امکان

اتوار 30 نومبر 2014 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء)خدا خیر کرے …جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آج (اتوار)ملک گیر احتجاج کااعلان، شاہراہیں جام کرنے کا فیصلہ، اثر پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسہ پر پڑنے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کے آمنا سامنا ہونے کا بھی قوی امکان۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیاہے جبکہ مولانافضل الرحمن نے بھی اپنے کارکنوں کو حکم دیاہے کہ وہ گھر وں سے باہر نکل آئیں اور تمام شاہراہیں جام کردیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف جوکہ آج (اتوار)30نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں تاریخی جلسہ کا اعلان کرچکی ہے اگر شاہراہیں جام ہوگئیں تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو یہا ں پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوسکتاہے جبکہ کئی جگہوں پر پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے آمنے سامنے کابھی امکان ہے۔