یونانی پارلیمان آخری مرحلے میں بھی نئے صدر کے انتخاب میں ناکام

منگل 30 دسمبر 2014 08:53

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء)یونانی پارلیمان پیر کے روز نئے ملکی صدر کے انتخاب کی اپنی تیسری اور آخری کوشش میں بھی ناکام رہی۔ یوں ایک طرح سے ملکی حکومت کا غیرمستحکم ہونا ثابت ہو گیا ہے اور یونان میں قبل از وقت عام انتخابات کا امکان اور زیادہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم انٹونیس ساماراس کی جانب سے سابق یورپی کمشنر اور وزیر خارجہ ستاوروس دیماس کو صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں لایا گیا تھا۔

اس سے قبل رواں ماہ صدر کے انتخاب کے لیے منعقدہ دونوں ادوار میں دیماس تین سو رکنی پارلیمان میں دو سو ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ یونان میں اب تقریبا یقینی طور پر قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کر دیا جائے گا۔ عوامی جائزوں کے مطابق ساماراس کی جماعت آئندہ انتخابات میں شکست سے دوچار ہو سکتی ہے۔