اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ،دوسرا زخمی

منگل 30 دسمبر 2014 09:00

مقبو ضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء)اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں فائرنگ کر کے ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید اور ایک اور کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شمالی شہر نابلْوس میں پیر کے روز پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کے بیانات کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی شہریوں پر پتھراوٴ کر رہے تھے اور فوجیوں نے ان پر فائرنگ کرنے سے پہلے وارننگ کے طور پر ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔ فلسطینی سکیورٹی حکام کے بقول یہ نوجوان اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھراوٴ کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :