صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن کا اجلاس متوقع

منگل 30 دسمبر 2014 08:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء )صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج (منگل کو ) ہونے کا امکان ، ذرائع کے مطابق پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی ، الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیر بحث آئینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کا باضابطہ اجلاس آج ( منگل کو ) بلائے جانے کا قوی امکان ہے جس میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی ، پنجاب ، سندھ اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ، عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال سمیت دیگر امور زیر بحث بھی آئینگے