کامونکے، قتل میں نامزد ملزمان رشوت لیکر آزاد کرنے پر باپ صدمہ سے جاں بحق ،نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک ،پولیس کے خلاف نعرے بازی

منگل 30 دسمبر 2014 08:47

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء) دوبھائیوں کے قتل میں نامزد ملزمان کو مبینہ طور پربھاری رشوت لیکر آزاد کرنے پر باپ صدمہ سے جاں بحق ہوگیا، ورثاء نے تین گھنٹے تک اسکی نعش کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، ڈی ایس پی کی ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے ٹریفک بحال کرنے پر تیار ہوئے، بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں قلعہ سوکھا سنگھ میں چارماہ قبل محنت کش شریف بھٹی کے دو بیٹوں صفدر علی اور سیف اللہ کومقدمہ بازی کی رنجش پر اسلحہ اور کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل جبکہ صفدر کے بیٹے اظہر اور کاشف کوشدید زخمی کردیا گیا تھاجس کا تھانہ صدرمیں مقدمہ نمبر398/14۔

(جاری ہے)

302ت پ ملزمان صادق بھٹی ،طارق ، عدنان، قیصر ،اشفاق اعجاز ، عبدالغفور ، زوہیب ، خاور ، سمیت بارہ افراد کے خلاف درج ہوا، بعد ازاں تھانہ صدر کے ایس ایچ او سرفراز رانجھا و تفتیشی افسرنے ورثاء کے مطابق مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لیکر چار ماہ بعد انکوائری میں تین ملزمان کو چالان کر جیل جبکہ بقیہ 6 کو بے گناہ قرار دیکر بری کردیا ،پولیس کے ناروا رویہ سے دل برداشتہ مقتولین کا باپ شریف بھٹی دل کا دورہ پڑنے سے گذشتہ رات جاں بحق ہوگیا ،تو ورثاء نے اسکی میت کو جی ٹی روڈسادھوکے پررکھ کر سڑک کو دونوں اطراف سے ٹائر جلا کر بند کردیا جس سے ٹریفک کی روانی تین گھنٹے تک معطل رہی اس موقع پر مظاہرین پولیس و ایس ایچ اومردہ باد کے نعرے لگاتے رہے ڈی ایس پی سرکل کامونکے نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے تک مظاہرین سے مذاکرات کئے اور دوبارہ سے آزاد کئے گئے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ورثاء میت کواٹھا کر ٹریفک بحال کرنے پر راضی ہوگئے،مسلسل ٹریفک بلاک رہنے کے باعث شدید سردی اور دھند میں گاڑیوں کی جی ٹی روڈ پر میلوں لمبی لائینیں لگ گئیں اس دوران کئی ایک ایمبولینسیں بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں اور خواتین بھی اپنے بچوں کو گود میں اٹھائے سڑک پر کئی میل پیدل چلنے پر مجبور رہیں ۔

متعلقہ عنوان :