ایف بی آ ر کا ریونیوٹارگٹ کے حصول میں ناکامی کاملبہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی پر ڈال دیا

منگل 30 دسمبر 2014 08:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء)ایف بی آر نے اپنے ریونیوٹارگٹ کوحاصل کرنے میں ناکامی کاملبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ڈال دیا وزارت خزانہ کودیئے جانے والے بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرنے بتایاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے محاصل میں 70بلین روپے کانقصان ہواہے اورایف بی آرحکام نے اس سلسلے میں ایک سمری تیارکی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی سے ہونے والے فائدہ کاریلیف عوام کودینے کے ساتھ ساتھ اس کاکچھ فائدہ وفاقی حکومت کوبھی دیاجائے جسے ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیاجاسکے اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کازیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کوملناچاہئے ،ملک عوام کوفائدہ پہنچاناہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاہم صارفین کوفائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہماری یہ کوشش ہے کہ محاصل کی مدمیں پہنچنے والے ملکی خزانے کوپہنچنے والے نقصانات کابھی ازالہ کیاجاسکے ،ہمیں امیدہے کہ ہم عوام کوکسی صورت بھی مایوس نہیں کریں گے اوروفاقی حکومت کوبھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ہونے والے فائدے کوعوامی فلاح وبہبودکے دیگرمنصوبوں میں استعمال کرنے کیلئے معمولی سافائدہ پہنچائیں گے