نیشنل بک فاؤنڈیشن کی نئی کتاب آتے ہی مارکیٹ میں کم پڑ گئی، این بی ایف کا 2ہزار کتب جلد نئے سرور ق کے ساتھ لانے کا فیصلہ

منگل 30 دسمبر 2014 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء)نیشنل بک فاؤنڈیشن کی نئی کتاب آتے ہی مارکیٹ میں کم پڑ گئی، این بی ایف کا 2ہزار کتب جلد نئے سرور ق کے ساتھ لانے کا فیصلہ ۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں شائع ہونے والی این بی ایف کی علمی وادبی کتاب ”ادبی اصطلا حات“ کا تازہ ایڈیشن ختم ہو گیا ہے اور اب اس کا اگلا ایڈیشن دوہزار کی تعداد میں نئے سرورق ا ور گٹ اپ کے ساتھ شائع کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

معروف شاعرومحقق پروفیسر انور جمال کی یہ تحقیقی کاوش ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ سمیت تحقیق کے اساتذہ و طلبہ اور لائبریریوں کے لیے بے حد اہمیت کی حامل ہے ۔کتاب میں علم وادب ،نفسیات اور فکر کے حوالے سے تمام عالمی زبانوں کے معرو ف نظریات اور اصطلاحوں کو آسان ،قابل فہم او ر بر محل مثالوں سے واضح کیا گیا ہے ۔یوں ”ادبی اصطلاحات “وہ کتاب ہے جو کسی استاد کی طرح ہمہ وقت مشکل مطالب ومفاہم سمجھاتی ہے او ر قاری کے وژن اور وجدان میں اضافہ کرتی ہے۔ کتاب کی قیمت 160روپے ہے۔بُک ریڈر زکے ممبران 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر اسے حاصل کر سکتے ہیں