سندھ حکومت کا سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کو اسکول میں ٹھہرانے کا اعلان،58 خاندان آگ سے متاثر ہوئے، متاثرین کو رقم فوری طور پر دینے کیلئے تیار ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن

منگل 30 دسمبر 2014 08:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء) سندھ حکومت نے ٹمبر مارکیٹ سانحے کے متاثرین کو اسکول میں ٹھہرانے کا انتظام کردیا، صوبائی وزیر اطلاعت شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 58 خاندان آگ سے متاثر ہوئے، متاثرین کو رقم فوری طور پر دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت 180 فائر ٹینڈرز خرید رہی تھی لیکن عدالتی اسٹے آرڈر آگیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرین ٹمبر مارکیٹ کو 3 اسکولوں میں ٹھہرایا جائے گا، ابتدائی سروے میں 58 خاندان آگ سے متاثر ہوئے، متاثرین کو ایک لاکھ روپے کا ابتدائی خرچہ دیں گے، چیمبر اور مارکیٹ طے کرلیں یہ رقم کب دینی ہے، فوری طور پر بھی رقم دینے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور کا واقعہ بھی سانحہ ہے، سیاست نہ کی جائے، ٹمبر مارکیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر اصل حقائق کا پتا چلے گا، حکومت 180 فائر ٹینڈرز لے رہی تھی، لیکن اسٹے آرڈر آگیا، عدالتی اسٹے آرڈر کے باعث فائر ٹینڈر نہیں خرید سکتے۔