شدید دھند کے باعث محمد حفیظ کی فلائٹس لیٹ ہونے کا امکان

منگل 30 دسمبر 2014 08:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء ) باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے کرکٹر محمد حفیظ کی بھارت روانگی دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق باؤلنگ ایکشن پر پابندی کے شکار محمد حفیظ کو ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ بائیو میکینک ٹیسٹ کے لئے رات بھارت روانہ ہونا ہے۔ لیکن شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشنرات کو بند ہوتا ہے ، اس لئے محمد حفیظ کی رات بھارت روانگی بھی تاخیر سے دکھائی دیتی ہے۔ دھند کی صورت میں محمد حفیظ آج بھارت روانہ ہوں گے جہاں بدھ کو چنائی میں ان کا بائیو مکینک ٹیسٹ شیڈول ہے۔ قومی کرکٹر کا یہ ٹیسٹ پی سی بی اپنے طور پر کرا رہا ہے۔