سویڈن میں ایک اور مسجد آگ کے شعلوں کی زد میں آ گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 30 دسمبر 2014 08:53

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء)سویڈن میں مسلمانوں کی ایک اور مسجد آگ کے شعلوں کی زد میں آ گئی۔ پیر کو پولیس کے ایک بیان کے مطابق جنوبی شہر اَیسلوو میں واقع اس مسجد میں یہ آگ پیر کو سحری کے وقت قریب تین بجے لگی۔ یہ آگ جلد ہی بجھا دی گئی اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

صرف مسجد کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق یہ ایک شرپسندانہ کارروائی تھی اور قدرتی وجوہات کی بنا پر ایسی آگ لگ ہی نہیں سکتی تھی۔ یورپی ملک سویڈن میں کسی مسجد میں آتش زنی کا یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسرا واقعہ ہے۔ کرسمس کے روز وسطی سویڈن میں بھی شرپسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی تھی۔ اس حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :