جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونیوالی حکومتی ٹیم تبدیل،مخدوم علی اور خواجہ حارث ذاتی وجوہات کی بناء پر ٹیم سے الگ، شاہد حامد جوڈیشل کمیشن میں جواب دیں گے

ہفتہ 25 اپریل 2015 06:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے والی حکومتی ٹیم میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔مسلم لیگ ن کے مخدوم علی اورخواجہ حارث ٹیم سے الگ ہوگئے ان کی جگہ سابق گورنرپنجاب شاہدحامدجوڈیشل کمیشن میں جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پرمسلم لیگ ن کونوٹس جاری کیاتھا،مسلم لیگ ن کی جانب سے جواب داخل کرانے اورکمیشن کے سامنے جرح کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی ،اس ٹیم میں مخدوم علی اورخواجہ حارث شامل تھے ،تاہم انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پرحکومتی ٹیم سے علیحدگی اختیارکرلی ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کی جگہ شاہدحامدجواب دینے کیلئے پیش ہوں گے