پاکستان اورترکمانستان کا تاپی گیس منصوبہ شروع کرنے پراتفا ق ،تاپی گیس منصوبہ وقت پرمکمل کرناپاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے ،ترکمانستان سے فضائی اورسمندری رابطوں کی بحالی کی ضرورت ہے ،صد رممنون حسین کی اپنے ترکمانستان کے ہم منصب سے ملاقات

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:16

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء)پاکستان اورترکمانستان کے درمیان تاپی گیس منصوبہ شروع کرنے پراتفا ق ہوگیا،صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ تاپی گیس منصوبہ وقت پرمکمل کرناپاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ترکمانستان سے فضائی اورسمندری رابطوں کی بحالی کی ضرورت ہے ۔جمعہ کے روزاستنبول میں ترکی میں جاری تقریب کے موقع پرصدرمملکت ممنون حسین سے ترکمانستان کے صدرگربان گلی بروی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں صدرمملکت ممنون حسین سے ترکمانستان کے صدرگربان گلی بروی نے ملاقات کی ۔دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیا۔صدرممنون حسین نے کہاکہ ترکمانستان جغرافیائی لحاظ اورتوانائی وسائل کی وجہ سے خطے کااہم ملک ہے ،تاپی گیس منصوبہ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاروبارکے فروغ کیلئے روڈاورریلوے لائن بچھاناضروری ہے ۔زمینی رابطے قائم کرنے سے ترکمانستان کوسمندری حدودتک رسائی حاصل ہوگی ۔انہوں نے ترکمانستان کے صدرکویقین دلایاکہ بہت جلددونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط جلدبحال ہونگے

متعلقہ عنوان :