اسلام آباد،سعودی نژاد شہری نے بیوی بچوں سے راضی نامہ ہونے پر فیملی عدالت سے مقدمہ واپس لے لیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء)سعودی نژاد شہری نے بیوی بچوں سے راضی نامہ ہونے پر فیملی عدالت سے مقدمہ واپس لے لیا ۔ فیملی جج اسلام آباد رفعت محمود کی عدالت میں سعودی شہری عدنان فہد نے بچوں کی کسٹڈی جبکہ اس کی بیوی نے خلع کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز عدنان فہد کا بیوی بچوں سے راضی نامہ ہوا جس پر دونوں مقدمات واپس لے لئے گئے جبکہ دوسری جانب یو این اسی ایچ آر نے بیوی بچوں کو ساتھ لے جانے سے روک لیا ہے یو این ایچ سی آر کے نمائندے کے مطابق کاغذی کارروائی کے بعد مکمل ہونے کے بعد بیوی بچوں کو بھیجا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :