ہاکی فیڈریشن نے حکومت کی ناک کٹوانے کا پروگرام بنا لیا ، آسٹریلوی ہائی کمیشن کو ویزہ فیس معاف کرنے کی درخواست دے دی ، کمیشن نے بغیر فیس کے ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کی ناک کٹواتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمیشن کو ویزہ فیس معاف کرنے کی درخواست دی جس کے جواب میں آسٹریلوی ہائی کمیشن نے بغیر فیس کے ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں دو مئی سے شروع ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ کے ایونٹ میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم شرکت کرے گی قومی ہاکی ٹیم نے ایونٹ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے آسٹریلوی کمیشن کو ایک درخواست دی گئی جس میں کہا گیا ہے ہاکی ٹیم کو ویزہ فیس صاف کی جائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ہائی کمیشن ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر غور کرنے پر ہوئے بغیر فیس نے ویزہ جاری کرنے یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :