ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ، شہروں میں چھ سے آٹھ دیہی علاقوں میں آٹھ سے بارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ۔ شہروں میں چھ سے آٹھ دیہی علاقوں میں آٹھ سے بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے واپڈا ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں بجلی کی طلب 16800میگا واٹ جبکہ پیداوار 12800میگا واٹ رہی اس طرح بجلی کی کمی چار ہزار میگا واٹ رہی بجلی کی کمی کے باعث شہروں میں چھ سے آٹھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ سے بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :