خیبرپختونخواہ ویلفیئرملازمین کا عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے و مطالبات منوانے تک دھرنادینے کااعلان،ملازمین کی نوکری کنٹریکٹ کی بنیادپرتھی،امتحان دیناپڑیگا،جو پاس کریگااسے مستقل کردیاجائیگا،خیبرپختونخواہ پرویزخٹک

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء)خیبرپختونخواہ ویلفیئرملازمین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اوراپنے مطالبات منوانے تک دھرنادینے کااعلان کردیاجبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاکہ ملازمین کی نوکری کنٹریکٹ کی بنیادپرتھی ان کوامتحان دیناپڑیگا،جوامتحان پاس کریگا اسے مستقل کردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ ویلفیئربورڈکی زیرنگرانی ورکنگ فوکس گرائمرسکولوں کے ملازمین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ اوردھرنادیدیا،مظاہرین نے کہاکہ ان کے احتجاجی مظاہرے اوردھرنااس وقت تک جاری رہے گاجب تک انہیں گزشتہ نوماہ کی تنخواہیں ادانہیں کی جاتیں ۔اورملازمت کی منتقلی کے احکامات جاری نہیں کئے جاتے ۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پرویزخٹک نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کوپچھلے دورحکومت میں عارضی بنیادپربھرتی کیاگیاتھاان کی معیادختم ہوئی ہم ان کویقین دلاتے ہیں کہ جوملازم امتحان پاس کریگاان کوملازمت کومستقل کردیاجائیگاہم توغیرقانونی کام نہیں کرسکتے بغیرامتحان پاس کئے کیسے مستقل کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :